رواں برس نیٹ فلکس پر چھائی 13 کامیاب فلمیں

 

رواں برس نیٹ فلکس پر چھائی 13 کامیاب فلمیں

آن لائن سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے رواں برس کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کردی ہے۔
نیٹ فلکس نے روزانہ کی بنیاد پر ٹاپ 10 فلموں کی فہرست مرتب کرنا فروری میں شروع کیا تھا اس فہرست میں صرف نیٹ فلکس کی اپنی بنائی گئی فلمیں ہی شامل نہیں ہوتیں بلکہ نیٹ فلکس پر سٹریم ہونے والی دیگر پروڈکشن ہاؤسز کی فلموں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
رواں برس شائقین نے نیٹ فلکس پر کون سی 13 فلموں کوسب سے زیادہ پسند کیا ان کی فہرست درج ذیل ہے۔
13۔دی لاسٹ ڈیز آف امریکن کرائم(2020):

اس فلم نے نیٹ فلکس پر پہلی رینکنگ بھی حاصل کی، فلم کا مرکزی کردار ایک بینک لوٹنے والے کا ہے جو اپنی زندگی کی سب سے بڑی اور آخری چوری کرنے کا منصوبہ بناتا ہے مگر اس سے پہلے ہی حکومت کی جانب ایک فیصلہ اس کی مجرمانہ سوچ کو بدل کے رکھ دیتا ہے۔
12۔365ڈیز(2020):

اس فلم نے 2 بار پہلی رینکنگ حاصل کی، یہ ایک لو سٹوری ہے جس میں انڈر گراؤنڈ مافیا ڈان اپنی محبوبہ کو قید کرکے اسے 1 سال کا وقت دیتا ہے تاکہ وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوسکے۔
11۔ کافی اینڈ کریم:

یہ نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ہے جسے ایک بار پہلی رینکنگ ملی، اس فلم میں ایک پولیس افسر کو اپنی گرل فرینڈ کے بیٹے کے ساتھ مل کرایک کرمنل کانسپریسی کو حل کرنا ہے۔
10۔ دی رونگ مسی:

یہ بھی نیٹ فلکس کی اپنی فلم ہے اور اس نے بھی ایک بار پہلی رینکنگ حاصل کی،فلم کے مرکزی کردار کو لگتا ہے کہ اس نے اپنی خوابوں کی شہزادی کو ملنے کیلئے بلایا ہے ، مگر کچھ دیر بعد اسے احساس ہوتا ہے اس نے ایک خوفناک خواب میں ایک بلائنڈ ڈیٹ کو میسج کرڈالا ہے۔
9۔ سپینسر کانفیڈینشل:

نیٹ فلکس کی یہ اوریجنل فلم دو بار پہلی رینگنگ پر آئی، دو پولیس افسران کی موت کی گتھی کو سلجھانے کیلئے ہیرو جو ایک سابق پولیس افسر ہے ایک فائٹر کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
8۔ اینجل ہیز فالن(2019):

پہلی رینکنگ پر آنے والی یہ فلم پریزیڈنٹ کی سیکیورٹی ٹیم کے ایجنٹ مائیک بیننگ کو پھنسانے اور پریزیڈنٹ کو قتل کرنے کے منصوبے پر مبنی تھی۔
7۔ایکسٹریکشن(2020):

اس ایکشن فلم نے بھی ایک بار پہلی رینکنگ حاصل کی، ڈرگ لارڈ کے اغوا ہوئے بیٹے کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیرو بنگلہ دیش تک پہنچ گیا اور اسے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
6۔اینگری برڈ 2(2019):

سب سے زیادہ رینکنگ 4 رہی، اینیمیٹڈ فلم اینگری برڈ سیریز کی یہ دوسری فلم تھی۔
5۔ دی ہیلپ(2011):

ایک سفید فام لکھاری نے 1960 کے سٹیٹس کو کے خلاف ایک سیاہ فام ہاؤس میڈ کو انٹرویو کرکے ان کے مسائل کو عوام کے سامنے رکھا۔
4۔کلیولیس(1995):

ہائی سکول کی ایک طالبہ نے ساتھی طالبہ کو میک اوور کا فیشن چیلنج دیا۔
3۔ڈسپک ایبل می(2010):

اس اینی میٹڈ سیریز نے بھی پہلی رینکنگ حاصل کی، اس فلم کے کرداروں نے کہکشاں سے چاند کو چرانے کا ارادہ کیا تھا۔
2۔دی ولوف بیز(2020):

خود غرض ماں باپ کے 4 بچوں کی کہانی جس میں بچے اچھے کی تلاش کا ارادہ کرتے ہیں۔
1۔ان کٹ جیمزـ(2019)

نیٹ فلکس پر یہ فلم اس برس پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیویارک کے ایک جیولر کی کہانی ہے جو زندہ رہنے کیلئے اپنا سب کچھ فاؤ پر لگادیتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>