اداکارہ نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں اضافے کے بعد آن لائن فراڈ بھی بڑھ گئے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ بھی فراڈ ہو گیا ہے۔

اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ساتھ آن لائن شاپنگ کے ایک نئے قسم کے فراڈ کا انکشاف کردیا جس میں انہیں وہ چیز ڈلیور کردی جاتی ہے جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں دیا تھا اور ایک شخص پارسل دیکر 4 ہزار سے زائد رقم لیکر نودو گیارہ ہوجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکے ساتھ ایک واقعہ شئیر کرنا چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا ہے جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو بہت زیادہ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

. . . ONLINE PARCEL DELIVERY SCAM!!. . . Pls pls be vigilant of parcel seller and sender information BEFORE paying for your parcel!!!. . . I received this parcel today with my name hand written on the flyer and since I shop very regularly online it didn't occur to me that this could be a SCAM and so I stupidly paid RS 4250 for an item I never ordered!!!!!. . . I AM NOT HOLDING THE COURIER COMPANY RESPONSIBLE!!!. . . These are ppl who are using courier company flyers and boxes and delivering absolute crap!!!. . . THIS HAS HAPPENED TO ME TODAY!!!. . . IT CAN HAPPEN TO YOU TOMORROW!!!!. . . I only wanted to warn all of you!!!. . . @callcourier @tcscouriers @dhlexpresspakistan @fedex

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) on

اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ تقریبا 12، ایک بجے مجھے 2 پارسلز ملے اور وہ پارسلز میں نے آرڈر کئے تھے اور اسکی پیمنٹ بھی میں نے کردی تھی، اسکے بعد ڈیڑھ دو بجے مجھے ایک اور پارسل ملا، جو کہ میں نے آرڈر نہیں کیا تھا اور میں نے بے دھیانی میں اس کے پیسے بھی ادا کر دئیے۔

پارسل سے متعلق نادیہ حسین نے بتایا کہ جب میں نے پارسل کھول کر دیکھاتو اندر سے ایک گھٹیا قسم کا گندا ، خراب اور استعمال شدہ کمبل نکلا جو بچوں کا تھا، میں نے بچوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ایسی کسی چیز کا آرڈر نہیں دیا

اداکارہ نادیہ حسین نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا فروخت والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔جو بھی پارسل ملے پہلے اسکی تسلی کرلیں۔

اسکے بعد اداکارہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شئیر کی جس میں ایک کورئیر بوائے پارسل لیکر آتا ہے اور ڈلیور کرکے پیسے لیکر رفوچکر ہوجاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >