”عاصم اور میں ڈیٹ نہیں کررہے اور نہ ہی اب ساتھ ہیں“،اداکارہ ہانیہ عامر کا انکشاف

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات رہے ہیں۔ گزشتہ سال سے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔

دونوں کے تعلقات دیکھ کر خیال یہ کیا جارہا تھا کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے لیکن ہانیہ عامر کے تازہ انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ کی تازہ ویڈیو میں ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں ، ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں، میں اس کے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں۔

ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ تصاویر جھوٹ تھیں؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے عاصم اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ناں زنانی ہوسی ناں پریشانی ہوسی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنے میمز میں کہا کہ میرے پاس تم ہو سیزن 2 کا آغاز ہوچکا ہے، ایک سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ تمہیں کیا لگتا ہے غالب۔۔ ہمیں تو ہر بار چونا لگتا ہے۔

  • What the duck is this. First of all do these inferiority complexed creatures have their own language as no gora is interested in  you low life’s. Secondly what is date? For heavens sake do you cunts not have ghairatmand parents or you were produced by a random sperm that fertilised some egg in the air. Where will this idiotic degeneracy lead to? Develop some self-respect and hold on to your values. These are much more precious than what you are copying from the west, trust me.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >