سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی موت کی بات کرنیوالی بھارتی اداکارہ چند گھنٹے بعدچل بسیں

سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی موت کی بات کرنے کے چند گھنٹے بعد بعد بھارتی اداکارہ چل بسیں

29 سالہ بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈلدیویا چوکسے کی موت نے سب کو غمزدہ کردیا۔ دیویا چوکسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

دیویا چوکسے نے چند ڈراموں سمیت چند اشتہارات میں کام کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج سے قبل ہی وہ موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور ڈیڑھ سال زیر علاج رہیں۔

مہنگے علاج کے باعث دیویا چوکسے مالی مسائل کا شکار بھی ہوئیں انہوں نے مالی مدد کے لیے دوستوں اور مداحوں سے سوشل میڈیا پر اپیل بھی کی تھی۔

ہسپتال میں دوران علاج اداکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری لگائی جس میں آسان موت کیلئے دعا بھی کی تھی اور ساتھ ہی سب کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال کئی بالی وڈ سٹارز دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں جن میں کچھ بیماری کے باعث چل بسے، کچھ دیگر مسائل کی وجہ سے اور کچھ نے خودکشی کرلی۔

بالی ووڈ کو پہلا بڑا دھچکا اپریل کے آخر میں اس وقت لگا تھا جب 54 سالہ معروف اداکار عرفان خان کینسر کے باعث چل بسے۔ان کی موت کے محض تین دن بعد ہی بالی ووڈ انڈسٹری کو ایک اور دھچکا لگا اور لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی کینسر کے باعث چل بسے تھے.

بھارتی شوبز انڈسٹری کے کچھ دیگر افراد بھی بیماریوں اور زائد العمری کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ نوجوان گلوکار و موسیقار واجد علی کی اچانک موت نے بھی بھارتی شوبز انڈسٹری کو غم زدہ کردیا۔

اس کے بعد نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی نے بھی بھارتی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا. سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد معروف کوریوگرافر سروج خان بھی زائد العمری کی وجہ سے چل بسی تھیں۔سروج خان کے بعد معروف اداکار جگدیپ جعفری بھی زائد العمری کے باعث چند دن قبل ہی چل بسے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >