اداکارہ اقراء عزیز خواجہ سرا پولیس افسر ریم شریف کی معترف

 

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راولپنڈی میں پولیس میں ریم شریف کی شمولیت خوش آئند ہے، انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر سے ملیئے جنہیں خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کیلئے راولپنڈی پولیس میں بطور افسر بھرتی کیا گیا ہے۔

اقرا عزیز نے مزید لکھا کہ ریم کیلئے بہت سی نیک تمنائیں، جو معاشرے کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور ان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ریم شریف نے راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے بہت کام کیا ہے اور ان کو پنجاب پولیس میں 14ویں سکیل پر بھرتی کیا گیا ہے۔ انہیں خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >