حمزہ علی عباسی نےاپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئرکردی

حمزہ علی عباسی نے مداحوں کیلئے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی ہیں ۔

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اللہ کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، خوش اخلاق اور ایماندار شخص بنے اور اللہ تعالیٰ اس کی دنیا و آخرت کو سنوارے، آپ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔

حمزہ علی عباسی نے نے اپنے انسٹا گرام پر بچے کی پہلی تصویر شیئرکی ہے۔

View this post on Instagram

Muhammad Mustafa Abbasi ❤️

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on

کیپشن میں حمزہ عباسی نے بچے کے نام کے ساتھ دل والا ایموجی بنایا۔

دوسری جانب حمزہ عباسی کی اہلیہ نے بھی اس حوالے سے انسٹا پوسٹ میں بیٹے کا ننھا منا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تصویر شیئرکی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا”پیار کی سب سے خالص شکل” ۔

View this post on Instagram

The most pure form of love ♥️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

نیمل خاور کی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >