اپنی موت سے قبل سوشانت سنگھ گوگل پر کس قسم کا مواد سرچ کرتے رہے؟

کچھ عرصہ قبل خودکشی کرنیوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے قبل گوگل پر کس قسم کا مواد سرچ کرتے رہے؟

ممبئی پولیس کا سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات پر کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ ایک نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھے اور خودکشی سے کچھ ماہ قبل سے انکا اس بیماری کا علاج چل رہا تھا۔ خیال رہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر ایک نفسیاتی بیماری جس کی وجہ سے مریض کبھی تو بہت خوش ہوتا ہے اور کبھی افسردہ ہوجاتاہے

پولیس کے مطابق انہیں یہ معلومات علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے دیں۔

سوشانت کی خودکشی کی تحقیقات کرنیوالی پولیس ٹیم کا کہنا تھا کہ سوشانت نے اپنی موت سے قبل بغیر تکلیف کے موت (painless death) کے حوالے سے گوگل سرچ کیا تھا اور اپنی سابق منیجر ڈیشا سالیان کا نام گوگل کیا تھا۔

یاد رہے کہ سوشانت سنگھ کی منیجر ڈیشا سالیان نےسوشانت سنگھ کی خودکشی سے کچھ عرصہ قبل 8 جو ن کو ایک عمارت کی 14ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق انہیں یہ تفصیلات ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سےملیں ، پولیس نے بتایا کہ انکے گوگل سرچ سے یہ انکشاف ہوا کہ انہیں یہ پریشانی تھی کہ ڈیشا کی موت کے حوالے سے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ممبئی پولیس چیف پرم بھیر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر بیماری کا شکار تھے ۔ وہ اس بیماری کا علاج بھی کروارہے تھے اور دوائیں بھی لے رہے تھے، لیکن ہم وہ حالات جاننا چاہتے ہیں جو انکی خودکشی کی وجہ بنی ۔ موت سے ایک روز قبل رات کو انکے گھر کوئی پارٹی نہیں ہوئی۔

پولیس چیف نے تردیدی کی کہ سوشانت کی موت کے حوالے سے کسی سیاست دان کا نام تحقیقات میں لیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا میں چلنے والی ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب سوشانت سنگھ راجپوت کے باورچی کا سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے متعلق کہنا ہے کہ وہ کالا جادو کیا کرتی تھیں اور سوشانت ریا کی بہت زیادہ سنتے تھے۔سوشانت سنگھ کے اپارٹمنٹس کی کبھی کبھار نا صرف لائٹس اچانک بند ہوجایا کرتی تھیں بلکہ الیکٹرک لفٹس بھی اچانک ہی رک جاتی تھیں اور جب سوشانت کو ان واقعات سے خوف محسوس ہوتا تھا تو انہیں بھی کمرے میں اپنے ساتھ سونے کو کہا کرتے تھے۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں شانت کے باورچی کا مزید کہنا تھا کہ سوشانت اور ریا کے یورپ ٹرپ سے آنے کے بعد سے بہت کچھ بدل گیا تھا اور سوشانت پریشان رہا کرتے اور ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے تھے اور ریا سوشانت کو دوائیں کھلایا کرتی تھیں۔

  • Iss forum per kon Iss Indian jahanami ka bohat bara fan hai jo her doosre din iss ke post yaha share ker deta hai, duniya mein aur b gham hein iss sushaant k alawa. aur uss ke mout se ham pakistanio ka kya lena dena?

    • لازمی نہیں ہے سب تم جیسے خدا ہی ہوں کچھ انسان بھی ہیں یہاں جو مذہب کو ایک طرف رکھ کر جنتی جہنم کا فیصلہ کرنے کی۔طاقت نہیں رکھتے بس ایک انسان کا درد محسوس کرتے ہیں تم۔تو خدا ہو تم کو تو پتا ھے کون جنتی ھے اور جہنمی اس لیے تم کو یہاں نہین ہونا چاہیے تم جاو آپنے عرش پر اور جا کر فرشتوں سے شغل کرو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >