میرے بیٹے کی موت کی وجہ ریا چکربورتی کے اقدامات ہیں . والد سوشانت سنگھ

میرے بیٹے کی موت کی وجہ ریا چکربورتی کے اقدامات ہیں، ثبوت موجود، والد سوشانت سنگھ

گزشتہ دو ماہ کا بیل خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کا بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کہنا تھا کہ ریا چکربورتی کے اقدامات کی وجہ سے میرے بیٹے نے خودکشی کی ہے، جس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں، میرے بیٹے کی خودکشی کی ذمہ دار صرف اور صرف ریا چکربورتی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ کا عدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مزید کہنا تھا کہ ریا چکر بورتی کی جانب سے عدالت میں اپنے خلاف دائر کئے گئے مقدمے کو پٹنہ سے ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ میرے بیٹے کی خودکشی کا معاملہ اب پولیس نہیں بلکہ سی بی آئی دیکھ رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دائر کی گئی ایف آئی آر کے دائرے کے سوال کا اختیار تحقیقاتی مرحلے میں نہیں آتا بلکہ اس وقت آتا ہے جب ایف آئی آر ٹرائل کے مرحلے میں ہوں، انہوں نے کہا میرے بیٹے کو دھمکیاں ملنے کی شکایت میں نے پولیس کو بھی کی تھی جس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اس کے علاوہ ملزم کی گرفتاری اور تحقیقات پولیس کی جانب سے دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کے والد کی درخواست 11 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے دو ماہ قبل 14 جون کو خودکشی کی تھی، جن کی موت کی تحقیقات پولیس نے سی بی آئی اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔

 

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >