بھارتی اداکاروں میں خودکشی کا رجحان تیزی سے پھیلنے لگا

بھارتی اداکاروں میں خودکشی کا رجحان تیزی سے پھیلنے لگا۔

کچھ روز قبل "ساس بھی کبھی بہو تھی "کے اداکار سمیر شرما نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے ممبئی کے رہائش سے سمیر شرما کی پنکھے میں لٹکی ہوئی لاش برآمد کی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کی ہوگی۔سمیر شرما نے سیریل ‘یہ رشتے ہیں پیار کے’، ‘کہانی گھر گھر کی’، ‘لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ‘اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا۔

اداکار سمیر شرما کی خودکشی کی خبریں ابھی بھارتی میڈیا پر گرم تھیں کہ ایک اور اداکارہ انوپما پاٹھک نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کر لی جو بھوجپوری فلموں اور ٹی وی پر اداکاری کرتی ٹھیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ انوپما پاٹھک نے دو اگست کو ممبئی واقع اپنے کرایہ کے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ اداکارہ مالی مشکلات کاشکار تھیں جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے ایک روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ دوستوں کی بے وفائی کے شکوے کرتی دکھائی دیں۔

سمیر شرما اور انوپما پاٹھک سے چند دن قبل بھی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے تامل ناڈو کے مقامی سیاستدانوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کی زندگی بچالی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

9 جولائی کو کنناڈا فلموں میں کام کرنے والے اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرلی، 32 سالہ اداکار ریاست کرناٹکا کے شہر منڈیا میں اپنے فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سشیل گوڑا لاک ڈاؤن کے بعد سے معاشی تنگ دستی کاشکار تھے

تیس جولائی کو مراٹھی سینماکے معروف اداکار آشوتوش بھاکرے نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔وہ 32 سال کے تھے۔ ان کی خودکشی کی متضاد وجوہات سامنے آئیں کسی نے مالی مشکلات کا ذکر کیا تو کسی نے ازدواجی اختلافات کا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >