بھارتی اداکار سنجے دت ہسپتال منتقل، کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج

سانس لینے میں مشکلات۔۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت ہسپتال منتقل

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کے بعث ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا ۔وہ اس وقت نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔ تاہم اب زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

سنجے دت کو خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر ہسپتال داخل کیا گیا۔

اداکر سنجے دت نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت ڈاکٹروں نے احتیاطاً مجھے تشخیص کے لیے ہسپتال میں رکھا ہے جبکہ میرا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔ میں ایک یا 2 دن میں گھر جا سکوں گا، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >