”آپ نے جوچاہا وہ پالیا،ہزاروں سال جئیں“، نورکی عون چوہدری کوسالگرہ کی مبارکباد

شوبز انڈسٹری کو خیر حافظ کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کی عون چوہدری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ پر مبارکباد

واضح رہے کہ نوربخاری کی تیسری شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی اور بعدازاں طلاق گئی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں ہیں کہ دونوں نے دوبارہ نکاح کر لیا ہے۔ ان چہ مگوئیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب نور کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔

دوبارہ شادی کی نوربخاری اور عون چوہدری کی طرف سے نہ تصدیق کی گئی ہے نہ ہی تردید لیکن نور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ساتھ ہیں اور دونوں نے شادی کرلی ہے۔ عون چوہدری اور نوربخاری کے حلقوں کے مطابق دونوں نے بیٹی کے بہتر مستقبل کیلئے شادی کرلی ہے لیکن جوڑے کی طرف سے تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

نور بخاری نے عون چوہدری کے ساتھ بیٹی فاطمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘

نور بخاری نے لکھا کہ آپ نے جو چاہا وہ پا لیا، آپ ہزاروں سال جئیں ۔میں نے متقی افراد کے بارے میں قرآن پاک میں پڑھا تھا، اور یقیناً آپ اُن میں سے ایک ہیں۔

نور بخاری نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی عون چوہدری کی برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں شیئر کیں۔

تین سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی جس کے بعد نوربخاری نے پاکستانی فلموں کے پروڈیوسر اور ہدایتکار فاروق مینگل سے شادی کرلی جو مختصر عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔چوتھی شادی ولی حامد خان سے 2015 میں میں ہوئی لیکن یہ بھی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

واضح رہے نور بخاری کی زندگی کے ہیرو عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔عون چوہدری نے پنجاب حکومت کے مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں لیکن جلد ہی مستعفی ہوگئے۔ عون چوہدری کے بھائی امین چوہدری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور اپنے علاقے کی ہردلعزیز شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >