”ہمارے چندفنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں “

ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں۔۔ شہباز گل صبا قمر اور بلال سعید کی ویڈیو پر پھٹ پڑے

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مسجد میں گانے کی ویڈیو بنانے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، معاون خصوصی شہباز گل بھی چپ نہ رہ سکے، دونوں فنکاروں پر کڑی تنقید کی۔

شہباز گل نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہامسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے،مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،مسجد فوٹو شوٹ کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئے،میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان کا تقدس پامال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اوقاف نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرنے کا نوٹس لے لیا، جبکہ صبا قمر اور بلال سعید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے ہیں اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر صباقمر اور بلال سعید کی ایک ویڈیومیں دونوں مسجد کے اندر ڈانس کررہے ہیں۔

  • ویسے مسجد میں ناچنے کے علاوہ وڈیو میں موجود بندے نے مسجد کے احترام میں جوتے اتارے ہوئے ہیں کنجروں میں اتنی ہی مسلمانی ہوتی ہو شائد


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >