شوہر نے غصے میں آکر بلاوجہ طلاق دیدی تھی، حنادلپذیر

ڈرما سیریل "بلبلے ” کے کردار "مومو” سے شہرت پانیوالی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں غصے میں طلاق دیدی تھی۔

ادکارہ حنا دلپزیر نے اپنی ذاتی اور ازدواجی زندگی پر کھل کر باتیں کیں اور کہا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے چند سال بعد ہی ان کے شوہر نے غصے میں آکر بلاوجہ مجھے طلاق دیدی تھی لیکن وہ اچھا انسان تھا۔

حنا دلپزیر کا کہنا تھا جس وقت میری طلاق ہوئی میں صرف 23 سال کی تھی اور میرا بیٹا صرف تین یا چار سال کا تھا۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی میرا شوہر کوئی برا انسان تھا، میری نیک خواہشات سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔

حنا دلپذیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا غصہ نہیں ہے کہ یہ ہوگیا تو میں وہ کردوں گی، انہیں اپنے سابق شوہر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ اپنے انٹرویو میں حنا دلپذیر نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کیسے اپنے آپکو سنبھالا اور کیسے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمائے ۔

اداکارہ حنا دلپذیر نے پاکستانی ڈراموں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہمارے یہاں ڈراموں میں کہانی چند خاص کرداروں سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی جس میں بس ایک سترہ، اٹھارہ سال کی لڑکی دکھائی جاتی ہے جس کی شادی کے مسئلے چل رہے ہوتے ہیں کبھی لڑکی کے گھر والے نہیں مان رہے تو کبھی لڑکے کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مصنف اپنی تخلیق کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام دیتے تھے جب کہ آج ہمارے یہاں مصنف کو چند خاص اداکاروں کے نام دے دئیے جاتے ہیں اور ان سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ ان کو سامنے رکھ کر بس کہانی لکھ دیں ۔ کہانی ابھی لکھی نہیں ہوتی،ا داکار پہلے منتخب کرلئے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ادکاارہ حنا دلپذیر نے ڈراما سیریل ’’بلبلے‘‘ اور ’’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ ، ”خاتون منزل“، ”جہیز “ جیسے ڈراموں میں لازوال اداکاری سے شہرت پائی۔

  • If She and Her ex-Husband were knowing the Sunnah of Prophet Muhammad Peace Be Upon him, they would still be Husband Wife. According to my Knowledge of Quran and Sunnah She can still re-marry with her Ex as one time Talaqs are treated as One time even if someone called Talaq Talaq for indefinite times.
    There is no concept of Halala in Deen of Islam but Deen e Mullan.

  • She is an amazing actress no doubt. And she is also right, Pakistani dramas are shit. All of them have this guy girl thing going on. Nothing different. everyone of them has same script


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >