اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی

اداکار محب مرزا سے علیحدگی کے بعد اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ نے نئی زندگی کا آغاز کرلیا، آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے نئے جیون ساتھی اور بیٹی بھی ساتھ موجو دہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر اور  بیٹی کے ساتھ موجود ہیں، آمنہ شیخ کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد  انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

آمنہ شیخ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں،سب سے پہلے انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم کی پوسٹ شیئر کی، جب کہ دوسری تصویر میں ایک خاتون، مرد اور ایک بچے کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور ہاتھ کے اوپر شادی کی انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے،جس کے بعد آمنہ شیخ نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی اور چند تصاویر  بھی شیئر کیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں  انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی،دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی،  محب مرزا نے ایک شو کے دوران کہا تھا کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں رہتے دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔

Pictures from #AaminaSheikh's wedding . Congratulations to her ❤

Posted by All Pakistan Drama Page on Sunday, August 9, 2020


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >