مسجدمیں گانے اور رقص کی ریکارڈنگ کے معاملے پرگلوکاربلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد وِزیر خان میں گانے اور رقص کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور اپنی ویڈیو میں مسجد میں فلمائے گئے مناظر شامل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں گلوکار بلال سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔

بلال سعید نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں موسیقی نہیں چلائی اور نہ ہی وہاں رقص کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے۔ بہر کیف ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انجانے میں ہم سے غلطی ہوئی اور ہم انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بلال سعید نے مزید کہا کہ مسجد میں نکاح کے مناظر فلمائے گئے تھے لیکن یہ سمجھا گیا کہ ہم نے مسجد میں موسیقی چلائی اور اس پر رقص کرکے اس کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بھی مسلمان ہوں اور میری تربیت ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے میں ایسے کام کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو ہم دل سے معافی مانگتے ہیں۔اس ویڈیو بیان کو میری ، صبا قمر اور باقی ٹیم کی جانب سے پُر خلوص معافی سمجھا جائے۔

  • You should quit this profession and do something decent in line with islamic values. DAulat ki hawas k pujario every thing will be left behind .. think about it carefully. Kuch karo for your aakhrat.

  • ise aur iski sari team ko qanoon ke mutabiq saza di jai…..take dusron ko nasihat ho…. ab bhi ghalatfehmi ki baat kar raha hai

    inqelab inqelab waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz….

  • Had ho gai hai, abhi bhi misunderstanding kah raha hai is acting ko, jo fully background music ka scene lag raha hai. Ye is nay galat kaha

    Baqi Allah mafi ko pasand krnay wala hai. Allah ham sub ko hidayat day Aameen.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >