معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ  کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے، آمنہ شیخ نے دوسری شادی سعودی شہری عمر فاروقی سے کی ہے، جو بزنس مین اور کوڈ مائنڈز کمپنی کے مالک ہیں۔

اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے گذشتہ آٹھ اگست کو انسٹاگرام پر بغیر کسی کیپشن نے کی تصاویر شئیر کی گئیں، شیئر کی گئی تصویر میں تین ہاتھوں میں دو انگوٹھیاں نظر آ رہی ہیں جن میں سے ایک عورت اور دوسری مرد کی ہے، تاہم تصویر میں تیسرا نظر آنے والا چھوٹا ہاتھ آمنہ شیخ کی بیٹی میسا کا ہے۔

آمنہ شیخ کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر پر شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے بظاہر لگ رہا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے، اداکارہ کی جانب سے اس وقت ساتھی اداکاراؤں کی نیک تمناؤں اور خواہشات کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔

آمنہ شیخ نے ساتھی اداکاروں کی نیک تمناؤں اور مبارکباد کا شکریہ ایک نوٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ” ہم تمام لوگوں کی نچھاور کردہ محبتوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں، ہمیں اب بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ ہمارا حامی ناصر ہو،آمین”

اداکارہ آمنہ شیخ نے جس نوٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اس کے آخر میں آمنہ اور عمرفاروقی لکھا ہوا تھا جس کا مطلب تھا کہ یہ شکریہ کا نوٹ ان کے شوہر اور ان کی جانب سے ان کے چاہنے والوں کے لئے ہے۔

خیال رہے کہ آمنہ شیخ نے اپنی پہلی شادی محب مرزا کے ساتھ 2005 میں کی تھی، جو مختلف ذاتی وجوہات کی بنا پر ختم ہو گئی تھی، جس کی تصدیق محب مرزا نے ایک انٹرویو کے دوران کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >