بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستانی گانا سن کر جذبات کو قابو نہ رکھ سکے

بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سونو نگم نے نیس کیفے بیسمنٹ سے مشہور ہونے والے گانے "بول ہو” کو سن کر جذبات کو قابو نہ کر سکے۔ یہ گانا سوچ بینڈ نے گایا جس میں کمسن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور نوجوان کلوگار عدنان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا۔ بھارتی گلوکار نے 2 منٹ 22 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جذبات کے ساتھ نم آنکھوں کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

سونو نگم نے کہا بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیرت زدہ ہوں کہ اب بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

بھارتی گلوکار نے بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔

سونونگم نے یہ کلام سننے کے بعد سوچ بینڈ اور کم عمر پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >