وائرل کلپ ”کبھی موٹی نہ ہونا“ پرآغاعلی اور حناالطاف علی گل پیر کے نشانے پر

حالیہ دنوں میں شادی کرنے والے شوبز کے دو اداکاروں آغا علی اور حنا الطاف نے ایک مارننگ شو میں کچھ ایسی باتیں کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، اب آغا علی پر تنقید کرنے والوں دوسروں کی نقل اتارنے والے سٹار علی گل پیر بھی شامل ہوگئے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے ایک مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آغا نے حنا کو شادی سے پہلے کسی عورت کی تصویر دکھاتے ہوئے وعدہ لیا تھا کہ حنا کبھی بھی اتنی موٹی نہیں ہوگئی، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی اور ان کے بیان کو تضحیک آمیز قراردیا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد آغا علی کیلئے نئی مشکل سامنے آگئی ہے ، وڈیرے کا بیٹا گانا گانے والے اور مشہور شخصیات کی نقل اتارنے والے علی گل پیر نے آغا علی اور حنا کے اس شو کے دوران گفتگو کی آڈیو پر اپنی مزاحیہ ویڈیو شوٹ کی اور ویڈیو کے اینڈ میں آغا علی پر طنز بھی کر ڈالا ۔

انہوں نے ویڈیو میں آغا علی اور حنا الطاف کی ایکٹنگ کی اور اسی دوران اپنے موبائل میں ایک موٹی عورت کی تصویر بھی دکھائی، ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھایا جس پر لکھا تھا "میں ہمیشہ ایک فیٹ شیمنگ ایڈیٹ رہوں گا”۔

علی گل پیر نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے باڈی شمینگ کی مخالفت میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اس سے قبل آغا علی نے اس تنازعے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ باڈی شمینگ ہوتی کیا ہے کیا کسی نے مجھے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ، یا کسی نے مجھے کسی موٹے انسان کو مزاحیہ انداز میں ڈسکس کرتے ہوئے دیکھا؟میں نے اپنی بیوی کو وزن بڑھانے سے گریز کرنے کا کہا کیونکہ وہ شوبز سے تعلق رکھتی ہیں ، اور شوبز میں زیادہ وزن والی ادکاروں کو پسند نہیں کیا جاتا ، اگر کوئی بھائی اپنے بھائی سے یا شوہر اپنی بیوی کو غیر ضروری وزن بڑھانے سے روکے تو یہ باڈی شیمنگ نہیں ہوتی۔

انہوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ "میری بیوی کا پہلےو زن زیادہ تھا اور اسے فٹ ہونے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی ہے، میں خود اس مشکل سے گزرا ہوں اور جب میرا وزن زیادہ تھا تب مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا، تو میں نے اپنی بیوی سے صرف اتنا مانگا کہ وہ غیر ضرور ی وزن نہیں بڑھائے گی، اور میری اس بیان کو کچھ لوگوں نے توجہ حاصل کرنا کا موقع سمجھ لیا تو ایسے لوگوں کو توجہ ملنا ناممکن ہے اور مجھے فیٹ شیمنگ ایڈیٹ کہنے سے پہلے مجھ سے براہ راست بات کرو پھر پتا چلے گا”۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>