اداکار محب مرزا کی انسٹا گرام پر معنی خیز پوسٹ

انسٹا پوسٹ میں اداکار موحب مرزا نے انگریزی ضرب المثل شیئر کرنے کیپشن میں یہ لکھا کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وقت بدلتا رہتا ہے تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

موحب نے یہ بات کس تناظرمیں کی یہ تو وہی بہتربتا سکتے ہیں لیکن ان کے مداحوں نے اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کمنٹس میں کہا کہ ایسا ہی ہے، چیزیں آتی اور جاتی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

Waqt kabhi aik jaisa nahi rehta… #itstime #wakeup

A post shared by Muhib Mirza (@mohibmirza) on

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ اور موحب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بنا پر اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔

آمنہ شیخ اور موحب مرزا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام مائیسہ رکھا گیا۔

مائیسہ ان کی اکلوتی اولاد ہے جس کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔ موحب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

آمنہ شیخ حال ہی میں عمر فاروقی کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ موحب مرزا نے یہ پوسٹ اسی تناظر میں کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >