صنم بلوچ کی چپ چاپ شادی، بیٹی کی تصاویرنے سب کو چونکادیا

صنم بلوچ نے بیٹی کی تصاویر شیئر کر دیں، مداح تجسس میں مبتلا، دوسری شادی کب ہوئی؟؟؟

معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کر دیں اور کسی کو دوسری شادی کی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔

صنم کی پہلی شادی اسداللہ فرحت کے ساتھ 2018 میں اختتام پذیر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کی مگر کبھی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا۔

اس دوران صنم سوشل میڈیا پرایکٹو رہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ انہوں نے یہ شادی کب کی، اسی لیے اب ایک دم سے بیٹی کے ساتھ تصاویر ان کے فالوورز کو چونکانے کا باعث بنی ہیں۔

صنم اور بیٹی نے ان تصویر میں ایک ہی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی چند ماہ کی ہے، بچی کے ہاتھ پرخوبصورت مہندی اور انگلی میں پہنی گئی انگوٹھی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ انسٹا پر صنم کے مداحوں سمیت شوبز ساتھی انہیں نیک خواہشات اور مبارکبادکے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔

صنم کے منہ بولے بھائی اور فیشن جرنلسٹ محمد اسد اللہ نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے صنم کو مبارکباد دی۔

مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ نے دوسری شادی کب کی اور بیٹی کب ہوئی؟‘مگر اداکارہ کی جانب سے اس پر اب تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

صنم بلوچ اپنی بیٹی کی تصاویر تو منظر عام لے آئی ہیں لیکن اس بات پر اب بھی پردہ ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کس سے کی ہے جس پر مداحوں کو بے حد تجسس ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >