اداکارہ صبا قمراورگلوکار بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج

قبول گانا ریلیز،صبا قمراورگلوکار بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج

مسجد وزیر خان میں قبول گانے کی شوٹنگ کا معاملہ حل نہ ہوسکا، گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گيٹ ميں وکيل فرحت منظور کی مدعيت ميں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

فرحت منظور ایڈوکیٹ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکی جس پرسيشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم ديا تھا۔

مدعی کی جانب سے صبا قمراور بلال پرمسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ مسجد ميں گانا عکس بند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچائی گئی ہے،

گانے کا ٹیزرمنظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پربلال اورصبا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ گانے کے آغازمیں لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹ کیا جانے والا ایک منظر تھا۔

اسی منظرکو فلمانے کے دوران بلال اور صبا کے ایک ڈانس اسٹائل نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا،جس پر صبا قمر اور بلال سیعد نے معافی بھی مانگ لی تھی، جس کے بعد گانا ریلیز کیا گیاتھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>