حمزہ  علی عباسی نے احتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دی 

حمزہ  علی عباسی نے احتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیٹ فلیکس کی جانب سے دنیا بھر میں مخالفت کے باوجود "کیوٹیز” نامی فلم ریلیز کرنے پر احتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دی۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کا اعلان مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا، حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر اپنی اپنی پوسٹ میں نیٹ فلیکس کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مزاحمت کے باوجود نیٹ فلیکس نے فلم کیوٹیز ریلیز کردی ہے۔

حمزہ علی عباسی کا اپنی ٹویٹر کی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ” میں زیادہ تو کچھ نہیں کر سکتا، بس یہی کر سکتا ہوں کہ میں نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کو ختم کردوں”۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے فلم کا ٹریلر جاری کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر نیٹ فلیکس والے 11 سالہ بچے کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر پیش کرنے والی ویڈیو کو اپنی سائٹ سے نہیں ہٹائیں گے تو میں احتجاجاً اس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >