آمنہ الیاس اور داورمحمود کی غیراخلاقی اشاروں کے ذریعے شادی کی خبروں کی تردید

اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود کی غیر اخلاقی انداز میں شادی کی خبروں کی تردید ۔۔ داور محمود شادی کی خبریں پھیلانے والوں کو غیر اخلاقی اشارے کرتے رہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر داور محمود کے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں داور محمود غیر اخلاقی انداز میں اپنے مداحوں کو درمیانی انگلیاں دکھاکر اپنی آمنہ الیاس سے شادی کی خبروں کی تردید کررہے ہیں۔

آمنہ الیاس انہیں روکتی ہیں اور پھر خود ہی تردید کرنا شروع کردیتی ہیں۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ داور محمود کی متعدد گرل فرینڈز ہیں، جس وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں لوگوں پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا آنے والا تھیٹر ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں۔

داور محمود کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ شادی کی خبروں کی تردید تو مہذب انداز میں بھی کی جاسکتی تھی تو پھر ایسی غیراخلاقی حرکت کرکے تردید کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس حرکت پر آمنہ الیاس کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، اس نے یہ ویڈیو کیوں شئیر کی؟

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو شہرت راس نہیں آتی، ذرا سی انہیں شہرت مل جائے تو یہ تکبر کا شکار ہوکر اپنے ہی مداحوں کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ آمنہ الیاس اور داور محمود کی اوقات ہی کیا ہے؟ اگر اتنی شہرت پر انکا یہ حال ہے تو جب انہیں سپرسٹار جیسی شہرت مل گئی تو یہ کیا کریں گے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >