پی ٹی وی حکام نے 620 روپے کا چیک بھیجنے پرراشد محمود سے معافی مانگ لی

پی ٹی وی حکام نے 620 روپے کا چیک بھیجنے پرراشد محمود سے معافی مانگ لی

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک حکام نے صرف 620 روپے کا چیک ارسال کرنے پر سینئر اداکار راشد محمود سے معذرت کرلی ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راشد محمود نے بتایا کہ 620 روپے کا چیک بھیجنے پر پی ٹی وی حکام نے ان سے معافی مانگ لی ہے، پی ٹٰی وی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر ہم لیجنڈ اداکار راشد محمود سے معافی مانگتے ہیں ہم ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔

راشد محمود نے 620 روپے کا چیک بھیجے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے مینجر اور پروڈیوسر میرے لیے بچوں کی طرح ہیں میرا احتجاج تواس سسٹم کے خلاف ہے، آخر کون ہے جو اس سسٹم کو چلارہا ہے، ان سسٹم چلانے والوں کو مجھے 20 ہزار دیتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے جبکہ اس سسٹم کی وجہ سے ٹیم کے دوسرے لوگ 2،2 لاکھ روپے لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 620 روپے کے چیک نے میرے کلیجے کو چھلنی کیا ہے، مجھے جتنی تکلیف ہوئی بیان نہیں کرسکتا، ایسا لگا میری دہائیوں کو محنت کو کسی نے روند دیاہو، میرے پاس اور بھی بہت مثالیں ہیں جب چاہوں بہت سے ناموں پر سے پردہ ہٹا سکتا ہوں، اب حکام معافی مانگ رہے ہیں تو میں یہ معافی قبول کرلیتا ہوں مگر میرے اندر موجود راشد محمود یہ معافی قبول نہیں کرے گا۔

راشد محمود نے کہا کہ یہ سب میرے بچے ہیں ان کی معافی میں نے قبول کرلی ہے، میرے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے نام کی وجہ سے یہ معافی قبول کی، کیونکہ اس میں پاکستان کا نام موجود ہے میں ہر اس چیز کو اپنے ذاتی مفاد پر ترجیح دوں گا جس میں پاکستان کا نام موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دنوں میں راشد محمود کو سرکاری ٹی وی پر مرثیہ پڑھنے پر 620 روپے کا چیک ارسال کیا گیا تھا جس کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے حکومتی ٹی وی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، انہیں اتنا کم معاوضہ دینے پر اداکار شمعون عباسی اور علی ظفر نے بھی شدید تنقید کی تھی۔

  • Really Sad incident, dont know when will our people learn to respect our artists. When a society and a country goes in deep shit, the art and artists are its first victims. From Zia era onwards, we have killed all kind of art in Pakistan and then have also suffered menaces like extremism, terrorism, child and women abuse, lawlessness and what not.

    They best and developed societies always give art the utmost important, even more than health and education.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >