ترک اداکار کی پاکستان آمد، ارمینہ خان کی اپنے فالور سے جھڑپ

ترک اداکار کی پاکستان آمد پر اداکارہ ارمینہ خان کی اپنے فالوورز سے تکرار

مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں دوآن کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جاوید جیتن گنیر کے پاکستان پہنچنے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب اداکار نے اپنی انسٹاسٹوری پر مختصر ویڈیو لگائی اور پاکستانیوں کو گڈ مارننگ کہا۔

دوآن ایلپ کے پاکستان پہچنے کی خبر سن کر ایک طرف تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ترک اداکار کو خوش آمدید کہا۔

ڈرامہ ارطغل غازی کے اداکار جاوید جیتن گنیر کا دورہ پاکستان

ڈرامہ ارطغل غازی کے اداکار جاوید جیتن گنیر کا دورہ پاکستان

Posted by 24 News HD on Wednesday, September 16, 2020

اداکارہ ارمینہ خان کو ان کے ایک مداح نے کہا کہ ان کو بھی ترک ادکار کا استقبال کرنے کے لیے جانا چاہیے جس پر ادکارہ چڑ کر بولیں کہ میں ’دوآن الپ‘ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ان کا یہاں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت اچھا گزرے لیکن مجھے کس خوشی میں ان سے ملاقات کرنی چاہیے؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں، انہوں نے اپنی ان سے ملاقات یا استقبال کو ضرب المثل بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ سے تشبیہ دی۔

اداکارہ کے اس جواب پر ایک مداح نے انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، آپ سے ایسے جواب کی امید نہ تھی، آپ بھی یاسر حسین بننے کی کوشش نہ کریں، آپ بھی عزت کھو بیٹھیں گی۔ ارمینہ خان نے جواب دیا کہ اگر آپ کسی اور اداکار کی وجہ سے میری عزت کرنا چھوڑ دیں گے تو اس کا مطلب آپ نے کبھی میری عزت کی ہی نہیں۔

اداکارہ نے مداح کو خبردار کیا کہ جاکر اپنا کام کرو اور دوبارہ مجھے دھمکی دینے کی کوشش نہیں کرنا۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ سب پاکستانی اداکار ترکش اداکاروں سے حسد کرتے ہیں جس پر ادکارہ نے جواب دیا کہ جی بالکل حسد ہے لیکن یہ بتاو تمہیں کیوں اتنی نفرت ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کر چکے تھے اور اپنی انسٹا سٹوری پر بھی بتایا تھا کہ "ترکی میں ایک دوست کی وساطت سے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا اور یہ کہ مصورعباسی نے جھوٹ سے کام لیا ہے”۔

  • Izzat aur zillat Allah k hath main hai. Aur Ertugrul ki cast ko jo izzat Allah ne di hai osky liye mehnat krni parti hai jazbe k saath.

    Log awaen nahin Islam qabool kr rahy yeh season dekhne k baad.

  • دو دو ٹکے کے ان پڑھ پاکستانی جاہل اداکاروں اور اداکاراؤں کی دنیا میں حیثیت ہی کیا ہے؟؟ نہ عقل، نہ شکل اور نہ ہی مہذب ہونے کے آداب سے آگاہی . احساس کمتری کے مارے ان لوگوں سے چپڑ چپڑ باتیں اور سازشیں جتنی مرضی کروا لو . تمیز نام کی چیز ان کے قریب سے بھی نہیں گزری


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >