بالی وڈ میں منشیات:بھارتی اداکار اور ممبر پارلیمنٹ کو پاکستان کی سازش نظر آنے لگی

آج کل بھارت میں بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کا ایشو بہت زوروشور سے چل رہا ہے ۔ اس ایشو کو سب سے پہلے کنگنا رناوت نے اٹھایا اور انہوں نے امیتابھ بچن فیملی سمیت کئی اداکاروں پر سنگین الزامات لگائے۔

لیکن بھارتی اداکار اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کو اس ایشو کے پیچھے پاکستان اور چین کی سازش نظر آنے لگی۔

روی کشن سوشانت سنگھ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں منشیات کا معاملہ بھارتی لوک سبھا میں لے کر گئے۔ روی کشن نے پڑوسی ممالک سے منشیات کی اسمگلنگ اور فلمی انڈسٹری سے سے وابستہ افراد کے اس کو استعمال کرنے سے متعلق سوال اٹھایا ۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے روی کشن نے الزام لگایا کہ منشیات کی اسمگلنگ پاکستان اور چین سے ہورہی ہے اور یہ ملک کی نوجوان نسل کو برباد کرنے کی سازش ہے۔ نوجوانوں کو بھٹکا نے کے لئے چین اور پاکستان سازش کے تحت ڈرگس پنجاب اور نیپال کے راستے پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔

روی کشن کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سپرسٹارز کو رول ماڈل مانا جاتا ہے لیکن منشیات ہماری انڈسٹری میں رچ بس چکی ہیں ۔ ہماری فلمی انڈسٹری میں اس کی گھس پیٹھ ہو چکی ہے اور این سی بی اس کی جانچ کر رہی ہے۔

گورکھپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے اور چین اور پاکستان کو روکا جائے۔

روی کشن کے اس دعوے پر جیابچن نے کہا کہ یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اسی میں چھید کر رہے ہیں

  • کل کلاں کوئی بچھو بھی کسی ہندو بھڑوے کی گانڈ پر کاٹ
    گیا تو یہ بھی پاکستان اور چین کی سازش کا شاخسانہ
    ہو گا
    الله کی قدرت دیکھو —پاکستان ایک چھوٹا سا ملک
    ہونے کے باوجود ان کو خوفزدہ کئے ہوۓ ہے
    😜😜😜😜😜


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >