وقار ذکاء مروہ کی فیملی سے متعلق ندایاسر کا جھوٹ سامنے لے آئے

وقار ذکاء نے مروہ کی فیملی سے متعلق نجی چینل کی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کردیا،ندا یاسر نے اپنے ویڈیو پیغام میں معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے مروہ کے والدین کو بلا کر ان سے کچھ ایسے سوال کیے جو مجھے نہیں کرنے چاہئے تھے،

اس لئے میں آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ہم نے مروہ کی فیملی کو نہیں بلایا تھا بلکہ وہ خود آنا چاہتے تھے کیونکہ انہیں میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی۔

وقار ذکاء ندا یاسر کی معافی کا سچ سامنے لے آئے، یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ ندا یاسر نے اپنی ویڈیو میں جھوٹ بولا ہے۔ وقار ذکاء نے مروہ کے والد کا بیان دکھایا جس میں انہوں نے ندا یاسر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو شو کی میزبان اور نہ ہی شو کی انتظامیہ سے رابطہ کیا بلکہ انہوں نے خود ہمیں کال کرکے اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔

Nida Yasir Lied in her Apology

Nida Yasir Lied in her Apology

Posted by Waqar Zaka on Thursday, September 17, 2020

ویڈیو میں مروہ کے تایا نے بھی ندا یاسر کے جھوٹ پر غصہ کرتے ہوئے ہے کہا کہ مروہ کے حادثے سے قبل میں کسی میڈیا کے نمائندے کو بھی نہیں جانتا تھا لیکن جس دن مروہ کی لاش ملی تب سے میڈیا والے ہمارے پاس آنا شروع ہوئے اور اس دوران تمام رابطہ صرف میڈیا کی جانب سے ہی کیا گیا ہم نے کسی کو بھی نہیں کہا،

ندا یاسر کا یہ کہنا غلط ہے کہ شو کے بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی ار درج کی گئی بلکہ ایف آئی آر تو 4 ستمبر کو ہی گمشدگی کی کٹوا دی گئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>