سشانت راجپوت پوری طرح منشیات میں لت میں ڈوب چکا تھا، اداکارہ ریا چکرورتی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں زیر حراست اداکارہ ریا چکرورتی نے کہا ہے کہ سشانت منشیات کی لت میں ڈوب چکا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریا چکرورتی نے ممبئی ہائی کورٹ میں دوسری مرتبہ ضمانت کی درخواست دائر کی تاہم ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہائی کورٹ نے ریا اور ان کے بھائی شویک چکرورتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔

ریا چکرورتی نے موقف اپنایا کہ سشانت راجپوت منشیات کا عادی تھا اوروہ اپنے عملے سے منشیات منگواتا تھا، سشانت اپنی اس عادت کو پورا کرنے کیلئے دوسروں کا فائدہ اٹھاتا تھا اگر ابھی وہ زندہ ہوتا تو عدالت میں اسے بھی طلب کیا جاتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سشانت نہ صرف سگریٹ بلکہ گانجا اور دیگر نشوں کا عادی تھا، اس نے اپنی فلم کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران بھی منشیات کا بے دریغ استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور دیگر تحقیقاتی ادارے جو میرے خلاف کررہے ہیں وہ صر ف ایک پراپیگنڈہ ہے، میرے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ریاچکروتی کے اس دعوے پر انڈین میڈیا نے اسے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سوشانت اب دنیا میں نہیں ہے اسلئے ریاچکروتی اس پر کوئی بھی الزام لگاکر بچنا چاہتی ہے۔ ریا چکروتی اپنے بھائی کو بھی معصوم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ اسے بھی منشیات کا عادی سوشانت نے بنایا۔ یہ اسکی سوشانت سے محبت تھی کہ اپنے بچاؤ کیلئے ایک مرے ہوئے شخص پر جھوٹے الزامات لگائے جائیں؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >