گوکچے خاتون کے پاکستانی روایتی لباس میں فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

گوکچے خاتون کے پاکستانی روایتی لباس میں ہونے والے نئے فوٹو شوٹ نے سب کو حیران کر دیا

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں کی پاکستان میں فین فالونگ کافی بڑھ رہی ہے۔ ڈرامے میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگچ پہلے ہی پاکستان کے معروف برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ان کے بعد اب ڈرامے میں گوکچے کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ برچو کیراتھ پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کے برانڈ کے ساتھ کام کریں گی۔

ترک اداکارہ کے حال ہی میں ہونے والے فوٹو شوٹ کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا جس میں وہ پاکستان کے روایتی عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی تصاویر فوٹوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

View this post on Instagram

Gökçe Hatun aka @burcukiratli23  From Diriliş Ertuğrul looks Pristine in these bridal avatars by @thekaramakeup @bircukiratli23 . . . Sabah Shafi – @sabahshafi_ Bridalwear @fazzysboutique Ali Xeeshan – @alixeeshantheaterstudio Jewellery – @pugatajewellery Jewellery – @swavocollection Hair – @hairbyruksana Henna – @leedsmehndi Photography by Rehan Siddique @rehansiddiquephotography Videography by Salman Siddique @salmansiddiquefilms Stylist – @thecactusagency Accessorises: @evincelondon @eliaah___ @thedriedflowerco . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #sajalaly #iqraaziz #yasirhussain #kubrakhan #pakistaniwedding #indianwedding #bridalshower #bridalmakeup #shaadi #haniaamir #ayezakhan #alixeeshan #alixeeshantheaterstudio #sadafkanwal #naimalkhawar #faizasaqlain #wedding #weddingphotography #saniamaskatiya #sabyasachibride #sadiakhan #iqraandyasir #pakistanvogue #desiaesthetic @sadafkanwal #nomiansari #sadiaghaffar #sabooraly @mahirahkhan #kubrakhan #makeup #bridal

A post shared by Gloss Closet Pakistan (@glossclosetpakistan) on

یاد رہے کہ ایک اور ترک اداکار ڈرامے میں ارطغرل کے قریبی دوست اور جانباز کا کردار ادا کرنے والے دوآن ایلپ (جاوید جتین گنیر) نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور ایک تشہیری مہم کا حصہ بنے۔

اس کے علاوہ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والےارطغرل یعنی اینجن التان دوزیتان بھی کورونا کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >