عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبز میں باقاعدہ انٹری

عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبز میں باقاعدہ انٹری

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن  حال ہی میں عائزہ کے ہمراہ ایک فوٹو شوٹ میں نظر آئی ہیں جس سے شوبز حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ مقبول ترین اداکارہ عائزہ کی بہن بھی اب انڈسٹری میں انٹری دے رہی ہیں۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد کامیاب اور بلاک بسٹر ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے حال ہی میں ایک برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کروایا جس میں ان کے ہمراہ ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی نظر آئیں۔

اس فوٹو شوٹ کی تصاویر عائزہ کے ساتھ  حبا کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

حبا خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری تو بہت پہلے دیدی تھی جب انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل "کہی ان کہی” میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا، مگر اپنی پڑھائی کی وجہ سے انہیں اس ڈرامے کے بعد کہیں اور اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا۔

تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ شائد اپنی تعلیم مکمل ہوجانے پر حبا حان بھی انڈسٹری میں باقاعدہ طور پر انٹری دینے کو تیار ہیں اور یہ فوٹو شوٹ اسی آغاز کا پیش خیمہ ہو۔

مداحوں کی جانب سے حبا خان کی پہلی جھلک کو نہ صرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ ان کی ڈراموں میں اداکاری کا انتظار بھی شروع ہوگیا ہے۔

 

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >