دپیکا پڈوکون مبینہ منشیات سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن نکلیں،این سی بی

دپیکا پڈوکون مبینہ منشیات سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن نکلیں،این سی بی

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کا معمہ تو حل نہ ہوسکا لیکن یہ واقعہ کئی نامور فنکاروں کیلئے مشکلات لے آیا،سوشانت کی گلرل فرینڈ تو ڈرگس کیس میں گرفتار ہیں، ساتھ ہی صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان بھی اسی حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سمیت بالی ووڈ کی صف اول اداکاراؤں کو منشیات کیس میں طلب کرنے کے بعد بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو جانب سے تفصیلات سامنے آگئیں، دپیکا پڈوکون مبینہ ڈرگ چیٹ سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں۔

دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کے فون سے بھی کچھ واٹ ایپ میسیجز حاصل کیے گئے تھے جن میں ممنوعہ منشیات سے متعلق ‘ڈی’ اور ‘کے’ کے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا،این سی بی نے دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل کیا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دپیکا پڈوکون اس واٹس گروپ کی ایڈمن تھیں جہاں منشیات سے متعلق کی جانے والی مبینہ چیٹس نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی نظر میں آئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلیبریٹی مینیجر جیا سہا بھی اس چیٹ گروپ کی ایک ایڈمن تھیں جبکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش اس کی ایک رکن تھیں،این سی بی کی جانب سے یہ معلوم کیے جانے کا امکان ہے کہ 2017 سے منشیات خریدی، سپلائی اور یہاں تک کہ استعمال کی گئی تھیں یا نہیں۔

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جیا سہا کو مسلسل 3 روز تک پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اور اسی دوران ٹیلنٹ مینیجر نے الزام لگایا کہ وہ نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش نے سیلیبریٹرز کو منشیات دیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیا سہا نے اپنے سیلیبریٹی کلائنٹس کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

گزشتہ روز دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ری پبلک ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ نے این سی بی حکام سے تفتیش کے دوران اپنی اہلیہ کے ساتھ پیش ہونے کی درخواست کی تھی،رنویر سنگھ نے اپنی درخواست میں این سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ دپیکا پڈوکون کبھی کبھار انزائٹی کا شکار ہوجاتی ہیں اور انہیں پینک اٹیکس(panic attacks) ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن این سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

اداکارہ ریا چکربورتی کو نارکوٹکس بیورو نے 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا،انہیں 9 ستمبر کو جیل بھیج دیا گیا تھا،جون میں خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے کم از کم 28 بالی وڈ شخصیات کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے بتایا تھا،ان میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، اداکارہ راکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی شامل تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >