عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں،ترک اداکار آل جلال

عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں،ترک اداکار آل جلال

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کاکردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے، کہا وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں، میں انہیں سلام حرمت پیش کرتا ہوں۔

خصوصی انٹرویو میں آل جلال نے کہا کہ عمران خان اس وقت اپنی مملکت کو اسلامی روح بخشنے میں مصروف ہیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے،

آل جلال کا کہنا تھا کہ جس قوم کی مائیں ترکوں کے محبت میں خلافتِ عثمانیہ کو دشمن کے قبضے سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرتے ہوئے حاصل کردہ رقم کو سلطنتِ عثمانیہ بھجواتی ہیں اور اپنا تن من دھن سب کچھ ترکوں پر قربان کردیتی ہیں اس قوم کی یہ بے لوث محبت ہمارے دلوں میں نقش ہو چکی ہے، دنیا میں ایسی محبت اور جذبہ ایثار کی کہیں اور نظیر نہیں ملتی ہے۔ یہ پاکستانی قوم ہی کا اثاثہ ہے اور ہمیں پاکستان اور پاکستان کے عوام سے اس لیے محبت ہے،ہم کبھی بھی ان کی اس محبت کا قرضہ نہیں چکا سکتے۔

جلال آل نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان بہن بھائی ہمارے لیےبڑی اہمیت کے حامل ہیں،میں کوئی بیان جاری نہیں کررہا ہوں بلکہ حقیقت پیش کر رہا ہوں۔ جیسے ہمیں میں اپنے ترک ہونے اور مسلمان ہونے پر فخر ہے اسی طرح ہمیں میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی محبت پر فخر ہے۔

پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آل جلال نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے سچی محبت ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ترکوں کی مدد کی ہے۔ 1915 میں معرکہ ہائے چناق قلعے کے موقع پر جب دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں جن میں برطانیہ سرفہرست تھا اس کے اتحادی ممالک نے ترکی پر حملہ کیا اور جب سلطنتِ عثمانیہ اپنے آخری دور میں زوال کا شکار تھی اور اسے مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور ترکی کے پاس جنگی ساز و سامان خریدنے کے لیے کوئی رقم نہ تھی تو اس وقت ہماری مدد کو برصغیر کے مسلمان جو اب پاکستانی ہیں دوڑے تھے۔ جس کو بھلا ہم کیسے فراموش کرسکتے ہیں۔

آل جلال نے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنا بچپن برصا میں گزارا اور وہاں ہی سے یونیورسٹی تک اپنی تعلیم مکمل کی۔ سینما اور تھیٹر میں گہری دلچسپی کی وجہ سے استنبول میں پراویٹ اکیڈمی سے تھیٹر اور سینما کی تعلیم حاصل کی اور پھر ” کردلر وادی سی میں پہلی مرتبہ رول حاصل کیا اور پھر یہاں ہی سے ڈراموں میں کردار ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

شادی میں ترک صدر اردوان کو گواہ بنانے کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل مختلف مواقع پر جب بھی ان سے ملاقات ہوتی ہمیشہ ہی مجھے شادی کرنے کی تلقین کرتے اور میں ان کو کہتا اگر اللہ کو منظور ہوا تو انشاءاللہ ایک دن شادی بھی ہو جائے گی اور میں آپ کو اپنی اس شادی کے تقریب میں دیکھنا چاہوں گا۔ انہوں نے میری اس درخواست کو قبول کرلیا اور پھر میری شادی کے موقع پر مصروفیت کے باوجودانہوں نے میری شادی میں شرکت کی ۔یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات تھی جس سے مجھے بڑی خوشی ہوئی ۔ اللہ ان کی عمر دراز کرے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >