ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار  مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے اداکاروں کو پاکستانی برانڈز کی جانب سے ایمبیسڈر مقرر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کپڑوں کے مشہور برانڈ جے ڈاٹ کی جانب سے اس ڈرامے کے 2 اہم اداکاروں چنگیز کوسکن اور نیروتن سونمیز کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار  مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

جے ڈاٹ اپنے کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے جارہی ہے جس کے بعد وہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت دنیا بھر میں 30 سے زائد آؤٹ لیٹس کھول رہی ہے۔ اسی لیے بین الاقوامی سطح پر ایڈورٹائزمنٹ کیلئے ترکی کے اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنا اچھی پلاننگ ثابت ہوسکی ہے۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار  مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

دوسری جانب پاکستان میں خواتین کے لباس کے مشہور برانڈ ماریہ بی نے بھی ارطغرل غازی کی اداکارہ سالکان حاتن کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔

ترکی میں ہونے والے ماریہ بی کے ایک شوٹ کے دوران دونوں کی خوشگوار ماحول میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئیں۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار  مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

یاد رہے کہ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر نشر کیے جانے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مختلف کمپنیوں نے اس ڈرامے میں اداکاری کرنے والے ترک اداکاروں کو اپنی ایڈورٹائزنگ مہم میں شامل کیا ہے۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اداکار  مزید دو پاکستانی برانڈز کے ایمبیسڈر بن گئے

اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا بلجیک کو سب سے پہلے ایک موبائل نیٹ ورک کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >