علی ظفر کے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم، عفت عمر نے عبوری ضمانت کرا لی

علی ظفر کے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم، عفت عمر نے عبوری ضمانت کرا لی

علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر کی عبوری ضمانت منظور۔

گلوکار اور اداکار علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروا لی ہے، جبکہ علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکار علی ظفر کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت نامزد 8 ملزمان کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے کئی بار طلب کیا گیا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، لہذا اب ان کی گرفتاری کے لئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔

علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے دو سال کی تحقیقات کے بعد میشا شفیع سمیت8 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر ایف آئی اے کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >