باڈی شیمنگ سے متعلق آگاہی پرسوشل میڈیا صارفین نے آمنہ الیاس کو ماضی یاددلادیا

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے باڈی شمینگ اور کلرزم کی آگاہی کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس پر صارفین نے ان کا اپنا ہی ایک بیان یاد دلا دیا جس میں وہ سپر ماڈل آمنہ حق سے متعلق ایسے ہی کچھ ریمارکس دے رہی تھیں۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ باڈی شمینگ اور کلرزم سے میری جنگ ہے اور اسی دوران پیچھے سے ایک خاتون آتی ہیں اور کہتی ہیں تیرا موٹا سا کالا سا دوست آیا ہے۔

آمنہ الیاس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے دوسروں کے رنگ اور جسامت سے متعلق مذاق اڑنے کی روایت ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے مگر ہمیں اس کو مزید منتقلی سے روکنا ہوگا۔

ان کی اس آگاہی کیلئے بنائی گئی ویڈیو کو صارفین نے پسند نہیں کیا اور ماضی کا ان کا اپنا ایک کلپ نکال کر ان پر تنقید شروع کردی جس میں وہ ایک پرانی ماڈل آمنہ حق کے وزن سے متعلق مذاق اڑا رہی ہیں۔

آمنہ الیاس ایک بار مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے پروگرام میں بطور مہمان موجود تھیں جہاں ایچ ایس وائے صدف کنول اور آمنہ الیاس کے ساتھ سوال و جواب کی کوئی گیم کھیل رہے تھے، اسی دوران جب سابق ماڈل آمنہ حق سے متعلق سوال کیا گیا تو آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کے وزن میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

آمنہ کے اس جواب سے نہ صرف وہ خود بلکہ ساتھ موجود صدف کنول بھی خوب محظوظ ہوئیں اور ان دونوں نے اس جواب کو خوب انجوائے کیا۔

اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اس وقت آمنہ حق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے کسی ویڈیو میں ٹیگ کررہے ہیں جس میں میرے متعلق کسی ماڈل نے کوئی بات کی ہے تو اگر کسی کو میرے بارے میں باڈی شیمنگ کی بات کرکے خوشی ملتی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

لوگوں نے آمنہ الیاس پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور مزید القابات سے نوازا جس پر انہوں نے ایک اور ویڈیو پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کس منافقت کی بات کرتے ہیں؟ موٹا کہا ہے، کس نے کہا ہے موٹا؟ وہ تو میں ہوں ہی نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >