بھارتی اداکار متھن چکروتی کے بیٹے اور اہلیہ پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت میں عدالت کے حکم پر دو سال بعد معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کیخلاف ساتھی اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کی اہلیہ یوگیتا بالی اور ان کے بیٹے مہا اکشے کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں خاتون کے ساتھ ریپ اور حبس بےجا میں رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں خاتون کی جانب سے متھن چکرورتی کے بیٹے اور ان کی اہلیہ کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی تھی، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہاکشے اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2015 سے تعلقات تھے اور مہاکشے چکروتی نے نشے آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شادی سے انکار کردیا۔

متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ بھوج پوری اداکارہ ہیں۔

ایف آئی آر میں متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی کو بھی نامزد کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یوگیتا بالی کو ہمارے تعلقات کا بھی پتہ تھا اور انہوں نے بھی اسقاط حمل کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔

متاثرہ خاتون کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے قبل اس نے متھن چکرورتی کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کے خلاف ممبئی کے پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ این میری درخواست جمع نہیں کی گئی ، تاہم کچھ روز بات وہ دلی منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے مقامی عدالت سے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کروانے کے لئے رابطہ کیا، لیکن درخواست جمع نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مہاکشے چکروتی کی شادی 8 جولائی 2018 کو مدالسا شرما کے ساتھ ہو رہی تھی کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا، پولیس چھاپے کی وجہ سے شادی کو منسوخ کردیا گیا تھا جو دو دن بعد ہوئی تاہم متاثرہ خاتون کو دھمکیوں کی وجہ سے نئی دہلی منتقل ہونا پڑا تھا۔

مہااکشے بھی کچھ بھارتی فلموں میں کام کرچکےہیں لیکن مسلسل فلموں میں ناکامی کے بعد مہااکشے کو بالی وڈ فلموں میں کاسٹ کرنا بند کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے بنگالی سینما کا رخ کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >