اداکارسنجے دت 6 ماہ کے مہمان؟ بھارتی میڈیا پر زیرگردش خبروں پر خاندان کا ردعمل

کینسر کا شکار سنجے دت کی حالت بہتر ہے،خاندانی ذرائع کی وضاحت

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کا کینسر کا علاج چل رہاہے، انہیں پھیپھڑوں کاکینسر لاحق ہے جس کی وجہ سے یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ان کے پاس چھ ماہ یا یا کچھ ماہ کا وقت رہ گیا ہے، جس پر ان کے خاندانی ذرائع نے وضاحت دے دی ہے۔

سنجے دت کے ایک قریبی رشتے دار نے ان خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں،سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ممبئی میں شروع ہوا، ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق سنجے دت کے ٹیسٹ کے لیے گئے تھے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں خدا کی مہربانی اور تمام لوگوں کی دعاؤں سے ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی، لیکن ان کی اہلیہ کی جانب سے اس بات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا،توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس خبر کاباضابطہ اعلان کیا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سنجے دت کی پوسیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی رپورٹس آئی تھیں جن کے مطابق سنجے دت کو کینسر فری قرار دے دیا گیا ہے۔

رواں سال اگست میں 61 سالہ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر اپنا علاج کروانے کا اعلان کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>