بھارتی اداکار سنجے دت کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سجنے دت نے کینسر کو شکست دیدی، اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود ہی سنائی۔

ٹویٹر پر اپنے ایک طویل پیغام میں سنجے دت نے کہا کہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے گزرنے والے گزشتہ چند ہفتے میرے اور میری فیملی کیلئے مشکل ترین وقت تھا، مگر مجھے خوشی ہے کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے ایک بہادر سپاہی کو سونپی اور اس میں فتح اس سپاہی کا مقدر بنی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے بچے کی سالگرہ کے موقع پر میں انہیں وہ بہترین تحفہ دے رہا ہوں جو میں دے سکتا ہوں، صحت اور ہمارے خاندان کی خیر خواہی، میں اس جنگ میں کبھی بھی اپنے مداحوں، خاندان کے لوگوں اور دوستوں کے ساتھ کے بغیر فتح حاصل نہیں کرسکتا تھا۔

سنجے دت نے کہا کہ جن تمام لوگوں نے میری ہمت بندھائی میں ان سب کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، آپ کے پیار، محبت، اور لاتعداد دعاؤں کا شکریہ ، میں اپنے ڈاکٹر اور ان کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں میرا بہت خیال رکھا۔

واضح رہے کہ رواں برس میڈیا میں خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے بعد سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے کہا تھا کہ سنجے دت ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >