پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون” چین میں ریلیز کی جائے گی

پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" چین میں ریلیز کی جائے گی

2018 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ” پرواز ہے جنون ” 13 نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔
دنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ میں سے ایک چین میں دہائیوں بعد کسی پاکستانی فلم کی نمائش ہوگئی، اور یہ اعزاز پاکستانی فلم ” پرواز ہے جنون ” کو ملے گا۔

41 ہزار سینما سکرین والے ملک چین میں گزشتہ 30 برس سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی، مگر ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "پرواز ہے جنون ” کو یہ اعزاز ملا ہے کہ اسے اگلے ماہ چین میں ریلیز کیا جائے گا جہاں فلمیں کروڑوں نہیں اربوں بلکہ کھربوں روپے تک کا بزنس بھی کرلیتی ہیں۔

چین میں اس پاکستانی فلم کا ریلیز ہونا پاکستانی سینما انڈسٹری کیلئے ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ثابت ہوگا، اگر پاکستانی فلمیں چین جیسی بڑی سینما مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو انڈسٹری کی بحالی یقینی ہوجائے گی۔

فلم”پرواز ہے جنون” کو مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کے تحت بنایا گیا، فلم کے ہدایت کار حسیب حسن تھے جبکہ اس فلم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی تھی، فلم کی کہانی نوجوان شاہینوں کے گرد گھومتی ہے جو وطن سے محبت اور جنون کا جذبہ لیے ہوئے ہیں ۔

فلم میں نوجوانوں کی محبت کی ایک تکون بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے، فلم کی کہانی اور گانوں کو پاکستانی فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا اور یہ فلم  پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 فلموں میں شامل ہے۔

پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" چین میں ریلیز کی جائے گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >