گلوکار راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

گلوکار راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ۔ دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء ‘ کو اداکار عدنان صدیقی نے خود تحریر کیا اور کمپوز کیا ہے۔

کلام کی ڈائریکشن احتشام الدین نے دی ہیں جو خود بھی ویڈیو کا حصہ ہیں جبکہ کلام کی ویڈیو کے مناظر کراچی میں فلمائے گئے ہیں۔

کلام کی ویڈیو میں مختلف شوبز ستارے دکھائی رہے رہے ہیں جن میں عدنان صدیقی کے علاوہ سجل علی، امارخان، عمران اشرف اور احتشام الدین بھی شامل ہیں ۔

https://www.instagram.com/tv/CGplRQNnQk2/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کا اعلان عدنان صدیقی نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک پیغام میں کیا تھا۔ انسٹاگرام پوسٹ پر عدنان صدیقی نے لکھا تھا کہ میرا اور راحت فتح علی خان کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔

اپنے پیغام میں عدنان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ میرے لیے صدمے کا باعث رہے، میں نے کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا، یہ میرے لئے تکلیف دہ تھا ۔اس خیال نے مجھے کرونا کی عالمگیر وبا کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔

https://www.instagram.com/p/CC9EIWwH26U/?utm_source=ig_embed

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا ایسے وقت میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >