کامیڈین ببو برال کی بیٹی نے اپنے والد کے دوستوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

پاکستان کی تھیٹر انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈین ببو برال کی بیٹی تعبیر برال کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مرحوم والد کے دوستوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

ببو برال کی بیٹی تعبیر برال نے گزشتہ ایک سال سے منظر عام سے غائب رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں گزشتہ ایک سال سے ڈپریشن میں رہی ہوں، میں نے بہت سی چیزیں سہی ہیں، انہوں نے اپنی ویڈیو میں اپنا ب فارم اور دیگر کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ معروف کامیڈین ببو برال کی بیٹی بختاور اختر ہیں۔

تعبیر برال کا اپنے والد کے دوستوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب میرے والد سخت بیمار تھے تو تب کسی نے ہماری مدد نہیں کی، میرے والد کے وفات پا جانے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے کچھ ساتھیوں نے ہماری کفالت کی ذمہ داری تو لی لیکن ہماری کفالت نہیں کی گئی، سخی سرور کے علاوہ ہماری کسی نے بھی تھوڑی سی بھی مدد نہیں کی۔

ببو برال کی بیٹی نے اپنی ویڈیو میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کے حالات اس قدر خراب ہوچکے تھے کہ لوگ ہمیں صدقہ دینے لگے تھے، ہم نے اپنے والد کے دوستوں کے گھر جاکر ان سے مدد کی بھیک مانگی لیکن کسی نے ہماری مدد نہیں کی بلکہ ہمیں وہاں سے دھکے دے کر نکال دیا جاتا تھا، اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لئے مجھے جو بھی کام ملا میں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں ہی ایک چھوٹے سے سیلون میں چند پیسوں کے لیے نوکری کی اور مجھے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی بہت ہی معروف اداکارہ کے بیوٹی سیلون سے بھی نکال دیا گیا تھا، مجھے میرے رشتے داروں اور فن کاروں کی جانب سے  یہ مشورہ دیا جاتا تھا کہ غلط کام کر کے پیسے کما لو، لیکن میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ مجبوراً 17 سال کی عمر میں مجھے شوبز کو جوائن کرنا پڑا۔

تعبیر برال نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ میں نے اسٹیج پر بہت سخت محنت کی ہے، کیوں کہ لوگ ہمیں صدقے کے پیسے دینے لگے تھے اسی لیے میں سٹیج ڈراموں میں ڈانس کرنے پر مجبور ہوئی، انہوں نے کہا کہ میرے والد کے بعض دوستوں نے میرے ساتھ سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بھی انکار کر دیا، لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی غلط قدم نہیں اٹھایا۔

  • I am sorry but this is no justification for what you did on theater….it is, was, and will remain wrong…if if did some thing without knowing what it is..dont justify it by using name of other persons and blaming others…I pry Allah open your path nd give rzq e halal ( be shumaar)…secondly Khairaat is better than Haram…its the right of needy and helpless people of the society…Pl correct your thoughts…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >