انعم ملک نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا سے ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا

انعم ملک نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا سے ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا

پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے دین اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا ہے، سابق ماڈل ان ملک نے فیشن کی دنیا سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی باقی کی زندگی دین اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دین اسلام کے مطابق اپنی باقی کی زندگی گزارنے کے حوالے سے سابقہ ماڈل انعم ملک کا اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی سٹوری میں کہنا تھا کہ "میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ، لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انعم ملک کا مداحوں کے نام اپنے پیغام میں مزید لکھنا تھا کہ "انشاءاللّہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی، ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے”

دوسری جانب اگر سابقہ ماڈل انعم ملک کے انسٹاگرام کی اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اپنی سابقہ ماڈلنگ کی تمام تصویریں اپنے اکاؤنٹ سے ڈلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے اکاؤنٹ میں صرف چند تصاویر ہیں جن میں وہ باحجاب نظر آرہی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >