شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک ویب سیریز "آلون ٹوگیدر” میں اداکار کی اور ایک ایسی خاتون کا کردار نبھایا ہے جو کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں کئی مسائل کی شکار ہے۔

آلون ٹوگیدر نامی یہ ویب سیریز ایک مہلک بیماری ٹی بی (ٹیوبر کلوسس) سے آگاہی کے موضوع پر بنائی گئی ہے اور یہ سیریز5 اقساط پر مشتمل ہے جسے آئندہ سال جنوری میں ایم ٹی وی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

ثانیہ مرزا نے ویب سیریز میں اداکاری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بڑی آبادی اس مرض سے متاثرہ ہے۔ ٹی بی میں مبتلا لوگوں میں سے نصف افراد کی عمر 30 سال سے بھی کم ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بیماری نوجوان لوگوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ اس بیماری سے متعلق لوگوں کا نظریہ اور سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے لحاظ سے آج ہماری نوجوان نسل ملک میں جاری وبا اور امراض کے بارے میں زیادہ حساس، باشعور اور آگاہی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ نسل کسی وبا کی تباہ کاریوں سے بھی واقف ہے لیکن آج کے دور میں ٹی بی کے خلاف جنگ لڑنا قدرے مشکل ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے میں نے ایک بااثر شخصیت کے طور پر آگے آنے کا فیصلہ کیا اوراس ویب سیریز میں اداکاری کے لیے حامی بھری۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>