ہماری والدہ نے ہمارے لئے اسکول وین بھی چلائی ، اداکارہ عائشہ عمر

مشہور پاکستانی مزاحیہ ڈرامیہ سیریل بلبلے سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب ان کی عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد ان کی والدہ نے دو بہن بھائیوں کو بہت مشکل سے پالا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ جس وقت ابو کا انتقال ہوا اُس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی۔ کراچی سے لاہور منتقل ہوئے تاکہ امی ابو کی موت کے غم سے باہر آ سکیں، ہم دونوں بہن بھائیوں نے تعلیم بھی لاہور میں حاصل کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کا شروع سے صرف اسی ایک بات پر فوکس تھا کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے۔ جس اسکول میں داخلہ لیا وہاں کی فیس اور دیگر اخراجات بہت زیادہ تھے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کی امی نے ٹیوشنز پڑھائیں، ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی پھر پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے اور امی نے لاہور میں 12 سال اسکول وین چلائی تھی، تب کہیں جا کر ہم دونوں بہن بھائیوں نے اچھی تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جس سکول میں ان کی والدہ پڑھاتی تھیں اسی سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتی تھیں تاکہ گھر کے اضافی اخراجات کا خرچہ نکل سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عنقریب وہ اپنا گھر بسانے کے متعلق کوئی فیصلہ کر لیں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >