اسد خٹک کے وینا ملک پر انسٹا اکاؤنٹ ہیک کرنے سمیت سنگین الزامات

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک سابقہ اہلیہ وینا ملک پر انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کردیا

اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور اسد خٹک کئی دنوں سے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگارہے ہیں اور انہوں نے اب ویناملک پر انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کا بھی الزام لگادیا۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کییہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا،اسد خٹک نے لکھا کہ میں سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ بھی ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ اسد خٹک کو مبینہ طور پر گالیاں بھی دے رہی ہیں۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں اسد خٹک نے کہا کہ میرا اللہ کی ذات پر پورا یقین وینا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ۔ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کروں گا ۔ میری اُن اداروں سے بھی درخواست ہے وینا سے پوچھیں کہ وینا کیوں اُنکا نام استعمال کرتی ہے دھمکانے کے لیے ؟

ایک اور ٹویٹ میں اسد خٹک نے اپنے بچوں کے پاسپورٹس کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ محترم ڈی جی صاحب(پاسپورٹ) 27 اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔ میرے امریکی شہری بچوں کاغیرقانونی طورپرپاکستانی پاسپورٹ کا اجرءاور دبئی سے غیرقانونی طریقےسےاغوا ریاست پاکستان کوبدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔اس سازش کو جلدسے جلد بے نَقاب کرے

اس سے قبل اسد خٹک نے سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا،مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس پر وینا ملک نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >