دیکھئے علی ظفر کا بلوچی گانے "لیلا او لیلا” کے بعد سندھی گانے کا پرومو

کچھ عرصہ قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کمسن گلوکارہ عروج فاطمہ نے گلوکار علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا. علی ظفر نے اپنی مداح کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ بلوچی گانا "لیلا او لیلا” ریکارڈ کرایا جوکہ کافی مقبول ہوا اور یوٹیوب پر 27 ملین سے زائد بار سنا گیا.

اس گانے کی کامیابی کے بعد اب گلوکار علی ظفر نے سندھی گانا تیار کر لیا ہے جسے "الے” کا ٹائٹل دیا گیا ہے. گلوکار نے اس گانے کا پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور بتایا کہ گانا رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا.

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے.

جاری کردہ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر سندھی اجرک اوڑھ کر روایتی رقص کرتے نظر آ رہے ہیں اور عابد بروہی کو بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے.


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>