سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے نوجوان عالم دین مفتی انس سے شادی کی وجہ بتادی
بھارتی ادکارہ ثناء خان نے مفتی انس سے ہی شادی کیوں کی مداحوں کو وجہ بتا دی
رئیلٹی شو بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ ثناخان نے شوبز انڈسٹری کو دین کی خاطر خیرباد کہہ دیا تھا، وہ فلم جے ہو، وجہ تم ہو، ہلہ بول، ٹوائلٹ ایک پریم کتھا سمیت تامل اور تیلگو زبان کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔
کچھ روز قبل ان سے متعلق خبر سامنے آئی کہ انہوں نے مشہور عالم دین مفتی انس سے شادی کر لی ہے یہ خبر انہوں نے خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر مفتی انس بھی سفید کپڑوں میں ان کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہے ہیں۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اس کے پیچھے وجہ کیا ہے جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے دوباہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں اپنی اور اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے پیارکیا اور اسی لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا۔ دُعا ہے کہ وہ ہمیں اس دنیا میں بھی ایک ساتھ رکھے اور جنت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نصیب ہو۔
انہوں نے پوسٹ کے ساتھ سورہ رحمان کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاوگے؟”
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کر دیا کہ انہوں نے یہ رشتہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر قائم کیا ہے اس کے پیچھے اور کوئی وجہ نہیں ہے۔
Mera Allah tujhe is bat pe ta hazat Qaim daim rakhe, Aur deen ki khihmat karni ki tufeeq ata farmaye.
hoor ke saath langoor
just because he is having beard??? or he is not wearing fake makeup like his bride?
Is that what you look like next to your wife.
Allah bless both of you and your family. Amneen
Who wouldn’t want to become a Molana if this is the reward 🙂
all the best to the couple