گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ کا علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ کا علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

شوبز انڈسٹری کی خبریں دینے والے مستند خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.

خبر دینے والی سائٹ کا دعویٰ ہے کہ 2016 سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اس جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں، معاملات کافی گھمبیر صورتحال اختیار کر گئے ہیں،

تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ عروہ حسین نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر انہیں پتا چلے کہ فرحان دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی اور اُن کے فیصلے پر خاموشی اختیار کریں گی۔

شوبز سے وابستہ اس جوڑے کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو بادشاہی مسجد میں ہوا تھا. اس کے علاوہ مرکزی تقریب بھی لاہور ہی میں منعقد تھی.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >