عروہ اور فرحان سعید کی طلاق کی خبروں پر عروہ حسین کے والد کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری اور حقیقی زندگی کی نامور جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں، دونوں کے مداح بھی پریشان ہیں، حقیقت جاننا چاہتے ہیں، اور بالاخر عروہ حسین کے والد نے یہ کشمکش ختم کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں،مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں،سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا۔

عروہ اور فرحان کی جانب سے خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئے ہی، ناں ہی عروہ حسین کی بہن اداکارہ ماورہ حسین نے اس حوالے سے کوئی بات کی ہے،عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے،شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘اڈاری’ اور اے آر وائے کے ڈرامے ‘میرے اجنبی’ میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی جبکہ شادی کے بعد بھی دونوں مختلف پراجیکٹس میں ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>