علی ظفر کا سندھی گانا ‘ الّے ‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

بلوچی گانے لیلیٰ او لیلیٰ کے بعد مایہ ناز گلوکار علی ظفر نے آواز کا جادو جگایا سندھی گانے الے میں، اس گانے کو علی ظفر نے جدید انداز میں پیش کرکے سب کےدل جیت لیے، فیس بک، انسٹاگرا، ٹوئٹر یا کوئی بھی سوشل پلیٹ فارم علی ظفر کے گانے کی دھوم مچی ہے۔

علی ظفر نے اس بار بھی ’لیلا اولیلا‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ ’الے‘ گیت ریلیز کیا ہے، جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے،الے گانے میں عابد بروہی نے بھی آواز کا جادو کگا ہے،

علی ظفر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اُن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >